اڈپی 24؍اکتوبر(ایس او نیوز) ضلع اڈپی کے کاپ میں واقع ایک گھرپر صبح کی اولین ساعتوں میں پولیس نے چھاپہ مارا اور غیر قانونی طور پر چلائے جارہے قصائی خانے سے بڑی مقدار میں بیف اور 6 زندہ جانور ضبط کرلیے ہیں۔
پولیس کے بیان کے مطابق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرمولور نامی مقام پر عبدالقادر کے گھر پر صبح 3.30بجے کے قریب چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کو دیکھ کر گھر کامالک عبدالقادر ایک اورشخص جئے چندرن موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذبح کیے گئے جانوروں کا جو گوشت ضبط کیا گیا ہے اس کا وزن 90 کلو گرام بتایا جاتا ہے۔ ضروری قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد پولیس نے گوشت کو دفن کردیا ہے اور جانوروں کو گؤ شالہ میں بھیج دیا ہے۔
کاپ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلینے کے بعد پولیس مفرور ملزمین کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔